Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

صوبوں میں تین سال سے زائد عرصے سے تعینات وفاقی افسران کو واپس بلالیا گیا

الیکشن کمیشن کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے صوبوں میں 3 سال سے زائد عرصے سے تعینات تمام افسران کو واپس بلالیا۔ کابینہ سیکرٹریٹ نے باضابطہ سرکلر جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے بیوروکریسی سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا، صوبوں میں 3 سال سے زائد عرصے سے تعینات تمام افسران کو واپس بلا لیا گیا۔

کابینہ سیکریٹریٹ نے مراسل جاری کردیا، جس کے مطابق واپس بلائے گئے افسران میں تعیناتی کی مدت پوری کرنیوالے گریڈ 17 سے 22 کے افسران شامل ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران وفاق کو فوری رپورٹ کریں، تعمیلی رپورٹ 3 سے 4 روز میں الیکشن کمیشن کو بھجوائی جائے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو افسران واپس بلانے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں عام انتخابات کیلئے ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت نئی حلقہ بندیاں 30 نومبر تک مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ 30 جنوری کو عام انتخابات کیلئے پولنگ کی تجویز ہے۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

صوبوں میں تین سال سے زائد عرصے سے تعینات وفاقی افسران کو واپس بلالیا گیا

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×