Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں پیش کیا گیا،تفتیشی افسر نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما سے تحقیقات کرنی ہے ، جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔

عدالت نے مبینہ ٹاؤن تھانے میں درج مقدمے میں رہا کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے حلیم عادل کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ۔

حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو میں بھرپور قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چھپنا نہیں ہے ، جب کسی کو پتہ چل جائے کہ کتنے کیس ہیں تو بندہ ضرور آتا ہے ، جب کیسز کا ہی پتہ نہ ہو ،تو بندہ کیا کرے گا،یہ ہتھکڑی تو ہے اگر میں بری ہوجاؤں تو پھر پکڑ لیں گے ۔

احاطہ عدالت میں سابق اسپیکر سندھ اسمبلی اور سابق اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔

عدالت کے احاطہ میں آغا سراج درانی اور پی ٹی آئی رہنما گلے ملے اورمصافحہ کیا ،ہمیشہ سندھی ٹوپی پہننے والے حلیم عادل کیپ پہنے ہوئے تھے ۔

سابق اسپیکر سندھ اسمبلی سے رہا نہ گیا ،کہا ابھی نہیں ، گھر پہنچتے ہی ان کو ٹوپی کا تحفہ دوں گا ۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×