Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

کوئٹہ: سی ٹی ڈی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 8 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ضلع واشک کے علاقے بسیمہ میں رات گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، سی ٹی ڈی کے عملے نے خفیہ اطلاع پر ایک مکان میں قائم دہشت گردوں کے کمپائونڈ پر چھاپہ مارا۔

ترجمان کے مطابق اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ تین فرار ہو گئے ، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں خود کش جیکٹس اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق 4 ہلاک دہشت گردوں کی شناخت فہد علی ، جمال الدین ، عبید اللہ اور محمد یاسین کے ناموں سے کر لی گئی۔

دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں فورسز نے کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے ایک شخص ابوبکو کو بازیاب کروا لیا گیا جسے ایک ماہ قبل اغواٗ کیا گیا تھا۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ایک سب مشین گن، 2 نائن ایم ایم پستول، دستی بم، پرائما کارڈ اور دیگر نوعیت کا سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ دونوں کارروائیوں میں مارے گئے دہشت گرد، فورسز، شہریوں پر حملوں سمیت سنگین مقدمات میں ملوث تھے۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

کوئٹہ: سی ٹی ڈی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×