Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف بھارت 266رنز پر آل آؤٹ

ایشیا کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں بھارت کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے، روہت شرما الیون 266 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارت کی پوری ٹیم 48.5 اوورز میں 266 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

شاہین شاہ آفریدی نے 4، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہاردک پانڈیا 87 اور ایشان کشن 82 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، دونوں کے درمیان 148 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی، جس کی وجہ سے بھارتی ٹیم بڑا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجانے میں کامیاب ہوگئی۔

بھارت کے دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما 11، شبمن گل 10، ویرات کوہلی 4، شریاس ایئر 14، رویندرا جڈیجا 14، شاردل ٹھاکر 3، کلدیپ یادیو 4 اور جسپریت بومرا 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد سراج نے ایک رن بنایا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 جبکہ حارث رؤف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ نے بھی ایک شکار کیا۔

ٹاس جیتنے کے بعد کپتان بھارتی کرکٹ ٹیم روہت شرما نے کہا کہ موسم کے حوالے سے اتنا نہیں سوچتے،ہم نے کچھ کھلاڑیوں شامل کیا ہے، امیدہے اچھا مقابلہ ہوگا۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ٹاس جیتنےکی صورت میں پہلے بیٹنگ کرتے۔

یاد رہے کہ میچ سے قبل بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی تاہم شائقین کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ میچ کے دوران بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔

پاک بھارت میچ سے قبل کینڈی میں بارش شروع، پچ کوکور کردیا گیا

اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ پاک بھارت میچ میں پورے دن بارش ہونے کے امکانات ہیں تاہم تازہ ترین صورتحال کے مطابق آج کے میچ کے دوران صرف ایک گھنٹہ بارش کا امکان ہے۔

پاک بھارت ٹاکرا؛ پاکستانی ہندو برادری کی مندر میں قومی ٹیم کی فتح کیلئے دعائیں

تازہ پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچ والے روز دوپہر 2 سے 3 بجے تک بارش کے 40 سے 60 فیصد امکانات ہیں جبکہ سہ پہر ساڑھے 3 بجے کے بعدبارش کا امکان 20 فیصد سے کم کہا جارہا ہے۔ اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ بارش کے 80 فیصد امکانات ہیں۔

پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کھلاڑیوں کی ملاقات میں کیا بات چیت ہوئی؟

ایشیا کپ 2023 میں پاک بھارت ٹاکرے کیلئے دونوں ٹیموں نے اپنے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان سکواڈ

گرین شرٹس کے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان شاداب خان ہیں ، دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان (وکٹ کیپر) امام الحق، حارث رؤف، فخرزمان، سلمان علی آغا،محمد نواز، نسیم شاہ اورشاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

بھارت سکواڈ

ایشیا کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما،ویرات کوہلی،شوبامن گل، ہاردیک پانڈیا،رویندار جدیدا،جسپرت بمرا، اورمحمد شامی شامل ہیں۔ان کے علاوہ کُلدیپ یادو ، شریاس آئیر اور محمد سراج بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف بھارت 266رنز پر آل آؤٹ

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×