Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

لاہور اور شیخوپورہ سے 5 دہشتگرد خواتین گرفتار،ترجمان سی ٹی ڈی

محکمہ انسداد دہشت (سی ٹی ڈی) نے لاہور اور شیخوپورہ میں مختلف کارروائیوں کے دوران 5 دہشتگرد خواتین کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشت (سی ٹی ڈی) کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران داعش سے تعلق رکھنے والے 5 خواتین دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لاہور سے3 اور شخیوپورہ سے 2 خواتین کو گرفتار کیا گیا، دہشتگردوں سے ممنوعہ کتابیں، موبائل فون، اسلحہ اور نقدی برآمد کرلی گئی۔

دوسری جانب ترجمان سی ٹی ڈٰی کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک میں ایک کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی بسیمہ کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کی گئی، جہاں سی ٹی ڈی نے ایک مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

لاہور اور شیخوپورہ سے 5 دہشتگرد خواتین گرفتار،ترجمان سی ٹی ڈی

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×