Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

تیسرے مقدمے میں ضمانت ہونے کی صورت میں ایمان مزاری کی دوبارہ گرفتاری کے خدشات کے پیش نطر ایمان مزاری کی والدہ شیریں مزاری کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کردیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری داخلہ، پولیس اور ایف آئی اے کسی صوبے کی گرفتاری میں معاونت بھی نہیں کریں گے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق اسلام آباد میں ایمان مزاری کے خلاف تین مقدمے درج ہیں، پولیس کے مطابق ایمان مزاری اسلام آباد کے دو مقدمات میں ضمانت پر ہے۔ پٹشنر کی والدہ نے کہا تیسرے مقدمے میں ضمانت کی صورت میں پھر گرفتاری کا خدشہ ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری داخلہ ایمان مزاری کے خلاف مقدمات سے متعلق پیر تک صوبوں سے تفصیلات مانگ کر آگاہ کریں، سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، ایف آئی اے یقینی بنائیں ایمان مزاری کو اسلام آباد کی حدود سے باہر نہ لے جایا جائے۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×