Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری کی درخواست ضمانت منظور کرلی

انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ بھارہ کہو میں درج مقدمے میں ایمان مزاری کی ضمانت کی درخواست دس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ایمان مزاری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت ایمان مزاری کی والدہ شیریں مزاری۔وکلاء زینب جنجوعہ اور قیصر امام عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ایمان مزاری کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے دس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم سنایا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے گزشتہ سماعت پر ایمان مزاری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم سنایا تھا جس کے بعد ایمان مزاری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

ایمان مزاری کے وکلاء کی استدعا پر عدالت نے ضمانت کی درخواست کو آج سماعت کیلئے مقرر کیا تھا۔ ایمان مزاری کو اڈیالہ جیل کے بجائے تھانہ وومن اسلام آباد میں رکھنے کا بھی حکم دیا تھا۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری کی درخواست ضمانت منظور کرلی

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×