Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

پاک بھارت ٹاکرا؛ پاکستانی ہندو برادری کی مندر میں قومی ٹیم کی فتح کیلئے دعائیں

ایشیاء کپ 2023 میں پاک بھارت ٹاکر جس کا پوری دنیا میں موجود کرکٹ شائیقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اس میں بس کچھ ہی وقت رہ گیا ہے۔ شائیقین ایک ہائی والٹیج میچ دیکھنے کیلئے پر جوش ہیں۔

ایشیا کپ کے بخار نے قوم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے کرکٹ شائقین حضرت شاہ رکن عالم کے مزار پر جمع ہیں اور قومی ٹیم کی جیت کیلئے دعا گو ہیں۔

ملک بھر میں موجود شائیقین کرکٹ شاید ہی اپنے جوش پر قابورکھ سکیں، ہزاروں لوگ اس وقت شاہینوں کی فتح کیلئے دعائیں مانگ رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں موجود ہندو برادری بھی پاکستان کی جیت کیلئے دعا گو ہیں۔ ملتان میں ہندو برادری نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جیت کے لیے مندر میں بھجن گا کر قومی یکجہتی کی ایک خوبصورت مثال قائم کی۔

شائقین کی نطریں قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی بابر اعظم اور شاہین آفریدی پر جمی ہوئی ہیں۔ پاکستانی شائیقین کو یقین ہے کہ قومی ٹیم نہ صرف بھارت کیخلاف عمدہ کھیل پیش کرے گی بلکہ ایشیا کپ میں بھی فتح حاصل کرے گی۔

ایک کرکٹ پرستار نے کہا، ”قوم نے اس ٹیم کی غیر معمولی صلاحیتوں پر بھروسہ کیا ہے، امید ہے کہ وہ اس موقع کا فائدہ حاصلل کریں گے اور سرحد پار روایتی حریفوں کے خلاف شاندار فتح دلائیں گے۔“

ایک اور کرکٹ شائق نے کہا کہ ’’ہم دوستوں کے ساتھ آئے ہیں، ہم نے نماز ادا کی ہے اور دعا کی ہے، انشاء اللہ پاکستان جیتے گا اور بھارت کو شکست دے گا‘‘۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

پاک بھارت ٹاکرا؛ پاکستانی ہندو برادری کی مندر میں قومی ٹیم کی فتح کیلئے دعائیں

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×