Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

چوہدری پرویزالہیٰ نے ایم پی او کے تحت گرفتاری چیلنج کردی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے پبلک مینٹیننس آرڈر (ایم پی او) کے تحت گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔

پرویزالہیٰ نے وکیل عبد الرازق کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ یکم ستمبر کا ایم پی او غیر قانونی ہے، اسے کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دیا جائے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دائر درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پرویز الہی کو سیاسی بنیادوں پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ سے رہائی کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہی کو لاہور سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا۔ پرویز الہیٰ کو اسلام آباد پولیس نے گھر کے راستے سے دوبارہ گرفتار کیا تھا۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

چوہدری پرویزالہیٰ نے ایم پی او کے تحت گرفتاری چیلنج کردی

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×