Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

عام انتخابات 28 جنوری 2024 کو کرائے جانے کا امکان، مجوزہ شیڈول تیار

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے آئندہ عام انتخابات کےلیے مجوزہ شیڈول تیار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق عام انتخابات 28 جنوری 2024کو کرائے جانے کا امکان ہے۔ عملے نے پولنگ کیلئے 27 سے 30 جنوری کی تاریخیں تجویز کردیں تاہم الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد حتمی انتخاباتی شیڈول جاری ہوگا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ بندیوں کا دورانیہ مختصر کردیا ہے، حتمی اشاعت 30 نومبر کو مکمل ہوگی۔ اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ حلقہ بندیاں 14 دسمبر تک مکمل کرلی جائیں گی۔

گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اہم اجلاس میں حلقہ بندیوں کا دورانیہ مختصر کردیا گیا، حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت اب 30 نومبر کو مکمل ہوگی۔

دوسری جانب الیکشن کی تیاریاں سے متعلق مشاورت کیلئے الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ان تجاویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان پر آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

عام انتخابات 28 جنوری 2024 کو کرائے جانے کا امکان، مجوزہ شیڈول تیار

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×