Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

بجلی کے بھاری بل اور مہنگائی کیخلاف خواجہ سرا بھی سڑکوں پر

بجلی بلوں کے شدید جھٹکوں نے خواجہ سراؤں کو بھی احتجاج پر مجبور کر دیا۔ راولپنڈی میں مظاہرے کے دوران مہنگائی کو معاشی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا گیا۔

راولپنڈی کے خواجہ سراؤں نے مریڑ چوک پر آئیسکو دفتر کے سامنے بجلی کے ہوشربا بلوں کیخلاف سینہ کوبی کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ انہوں نے کہا کہ ان گنت ٹیکسز کی صورت عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑنا معاشی دہشتگردی ہے، ذمہ داروں سے حساب لیا جانا ضروری ہے۔

خواجہ سراؤں کا کہنا ہے کہ لوگ بھوک کے ہاتھوں بلوں کے ہاتھوں خود کشیاں کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ مزید بڑھ جائے گا، جنہوں نے یہ معاشی دہشت گردی کی ہے ان کو کون پکڑے گا۔

نجی اسکول ایسوسی ایشن نے بھی پریس کلب کے باہر احتجاج بجلی کے بھاری بلوں پر احتجاج کیا۔ طلبہ نے کہا بجلی کے ظالمانہ بلز نے سلسلہ تعلیم جاری رکھنا مشکل بنا دیا، ہمارے غریب والدین کے خوابوں کو چکنا چور ہونے سے بچایا جائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے علامتی احتجاج کو سنجیدہ نہ لیا تو مظاہروں کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔

دوسری جانب وہاڑی میں بھی خواجہ سراء بجلی بلوں کیخلاف سراپا احتجاج رہے۔ مہنگائی اور بجلی بلوں میں بے تحاشہ ٹیکسز کیخلاف خواجہ سراؤں نے ریلی بھی نکالی اور مہنگائی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

خواجہ سراؤں کی ڈویژنل صدر نے کہا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے، حکومت ہمیں دیں مہنگائی ختم کرکے دکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے فنکشن بند ہوچکے ہیں، فنکشن بند ہونے سے دو وقت کی روٹی مشکل ہوگئی ہے۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

بجلی کے بھاری بل اور مہنگائی کیخلاف خواجہ سرا بھی سڑکوں پر

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×