Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

پاکستان ہاکی ٹیم فائیو سائیڈ ایشیاء کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

پاکستان ہاکی ٹیم عمان کو شکست دے کر فائیو سائیڈ ایشیاء کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔

عمان کے شہر صلالہ میں جاری فائیو سائیڈ ایشیاء کپ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا۔ پہلے سیمی ٖفائنل میں پاکستان نے عمان کو تین کے مقابلہ میں سات گول سے شکست دیکر ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ پاکستان نے فائیو سائیڈ ورلڈ کپ کے لئے بھی تاریخ میں پہلی بار کوالیفائی کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان رانا عبدالوحید اشرف نے پانچ شاندار گول سکور کئے جبکہ ارشد لیاقت نے دو گول سکور کئے۔

پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم میں گول کیپرز: عبداللہ اشتیاق خان، علی رضا، ڈیفینڈر: محمد عبداللہ، مڈ فیلڈز: احتشام اسلم، محمد مرتضی یعقوب، سٹرائکرز: ارشد لیاقت، ذکریا حیات، رانا عبدالوحید اشرف، عبدالرحمٰن اور عبدالوہاب شامل ہیں۔

فائیو سائیڈ ایشیاء کپ میں گیارہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں پاکستان، انڈیا، افغانستان، انڈونیشیا، ایران، جاپان، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ چین، قازقستان، مالئشیا اور میزبان عمان کی ٹیمں شامل ہیں۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

پاکستان ہاکی ٹیم فائیو سائیڈ ایشیاء کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×