Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

علیم خان کا حلقہ بندیوں کے دورانیے میں کمی کے اقدام پر اظہار اطمینان

استحکام پاکستان پارٹی نے حلقہ بندیوں کے دورانیے میں کمی کے اقدام پر اطمینان کا اظہار کردیا۔ عبدالعلیم خان کہتے ہیں کہ جمہوری عمل کے تسلسل کیلئے جلد انتخابات کی حمایت کرتے ہیں۔

استحکام پاکستان پارٹی نے حلقہ بندیوں کا دورانیہ کم کرنے کے اقدام پر اظہار اطمینان کردیا۔

صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں سے مشاورت خوش آئند ہے، بہتر حل نکلے گا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل کا تسلسل ضروری ہے، جلد انتخابات کی حمایت کرتے ہیں، بہتر ملکی مستقبل اور معیشت کیلئے عام انتخابات سے متعلق ابہام دور ہونے چاہئیں۔

صدر آئی پی پی کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی اپنے منشور کی بنیاد پر عام انتخابات میں حصہ لے گی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 30 نومبر تک حلقہ بندیوں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امکان ہے کہ ملک میں عام انتخابات 28 جنوری تک ہوجائیں گے۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

علیم خان کا حلقہ بندیوں کے دورانیے میں کمی کے اقدام پر اظہار اطمینان

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×