Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے پر سینئر پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

لاہور ہائیکورٹ میں چوہدری پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے پر ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ایس پی سیکیورٹی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے پولیس کو حکم دیا تھا کہ پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر چھوڑ کر آئیں جبکہ عدالتی حکم کے باوجود پرویز الٰہی کو پولیس افسران نے گھر نہیں پہنچایا۔

انہوں نے درخواست کی ہے کہ عدالت ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو انہیں بحفاظت گھر پہنچانے کی ہدایت کی تھی۔

پولیس کی بھاری نفری چوہدری پرویز الٰہی کو لے کر ان کے گھر روانہ ہوئی تاہم انہیں راستے سے ہی اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا تھا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد منتقل کرکے تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کردیا گیا ہے۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے پر سینئر پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×