Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

بجلی بلوں میں اضافے اور مہنگائی کیخلاف عوام سراپا احتجاج ، شٹرڈائون ہڑتال

ملک بھر میں بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اوراس کی پاداش میں آنے والے مہنگائی کے طوفان کیخلاف عوام سراپا احتجاج ہیں،تاجروں اور جماعت اسلامی کی اپیل پر کہیں مکمل اورکہیں جزوی ہڑتال کی گئی،اس دوران تمام اہم کاروبارہ مراکز بند رہے ، جبکہ مظاہرین کی جانب سے حکومت سےبجلی بلوں میں ریلیف دینے اورٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

لاہور میں تاجر تنظیموں و صنعت کاروں اور جماعت اسلامی نے بجلی بلوں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف شٹرڈائون ہڑتال اور احتجاج کیا گیا۔

تاجر تنظیموں و صنعت کاروں نےمہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئےمظاہرین نے مین مارکیٹ گلبرگ میں احتجاجی ریلی نکالی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی کی قیمتوں کو فوری کم کرکے چوری روکے اور مفت بجلی دینا بند کرے، آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے ،اور بجلی کے لائن لاسزاور سبسڈی ختم کی جائے۔

مال روڈ لاہور میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ بجلی بلز کی مد میں غنڈہ گردی نہیں مانتے،وزیراعظم کہتے ہیں مہنگائی زیادہ نہیں ہے وہ عوام پر گل پاشی کی بجائے نمک پاشی کررہے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ 40 ہزار بل میں 18 ہزار روپے کے ٹیکسز ہیں، نگران حکومت کو کس نے مہنگائی میں اضافے کا مینڈیٹ دیا۔

ملک کی تجارتی حب کراچی میں مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کی اپیل پر مکمل شٹر ڈاؤن رہا ،اس دوران بولٹن ، صدر کوآپریٹو مارکیٹ ، زینب مارکیٹ ،حیدری اورجامع کلاتھ مارکیٹ سمیت تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے ۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہماری تحریک صرف اس لیے نہیں تھی کہ آج کی ہڑتال کامیاب ہو ، ہماری تحریک یہ ہے کہ بجلی کے بل کم ہوں ۔کاکڑ صاحب فرماتے ہیں کہ اتنی مہنگائی نہیں کہ لوگ پہیہ جام کریں ، وہ اس وقت سے ڈریں جب ان کا پہیہ جام ہوجائے گا۔

جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر میاں اسلم نے سٹریٹ کرائم میں اضافے کی بنیادی وجہ مہنگائی کو قرار دیتے ہوئے کہاکہ کھانے کو کچھ نہ ہو آٹا گھر پر نہ ہو بچے روٹی مانگ رہے ہوں تو باپ پھر کیا کرے گا پھر سٹریٹ کرائم شروع ہو جاتے ہیں۔ اب اس حکومت کو یہ قیمتیں کم کرنا ہونگی، 24 کروڑ عوام کا مطالبہ پھر دھراتا ہوں کہ بجلی، پیٹرول، ڈیزل، چینی، دالوں اور ہر چیز کی قیمتیں کم کرو۔

صدرمرکزی تنظیم تاجران کاشف چودھری کا کہنا تھا کہ آج مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں ایک کروڑ دکانیں بند ہیں،پاکستان کا ہرشہری ڈیفالٹ کرچکا۔ انہوں حکومت کو فیصلے پر نظرثانی کے لیے 72 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی ۔

محمد کاشف چوہدری کا کہنا تھا کہ 72گھنٹے کے بعد ملک گیر مشاورت کرکے ہم اپنی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ پورے ملک کی سول سوسائٹی تاجر اور صنعت کاروں کی تنظیموں، ٹراسپورٹرز، سکولز، تعلیمی اداروں اور وکیلوں کو اعتماد میں لیتے ہوئے اگلی حکمت عملی کا اعلان کریں گے اور وہ انشا اللہ اس سے بھی زیادہ سخت احتجاج کی طرف جائیں گے۔

جماعت اسلامی اورتاجررہنماؤں کا کہنا تھا کہ معاملات کے حل کے لیے وہ حکومت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں،نگران حکومت سے فوری انتخابات کروانے کے بعد گھرجانے کا مطالبہ بھی کردیا۔

اسی طرح پشاور میں بجلی بلوں میں اضافہ کیخلاف جماعت اسلامی اور تاجربرادری سڑکوں پر نکل آئے،اور شہربھر میں شٹرڈائون ہڑتال کی،اس دوران کینٹ ، ہشتنگری، خیبر بازار اشرف روڈ سمیت تمام کاروباری مراکز بند رہے۔مظاہرین نے ریلی بھی نکالی ،اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے جی ٹی روڈ پر ٹائر بھی نذر آتش کئے۔

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی، گیس، پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکس واپس لے، مطالبات تسلیم نہ ہونے پر سترہ ستمبر کوپہیہ جام ہڑتالاور اسلام آباد میں دھرنا دیا جائے گا۔

فیصل آباد میں سمندری روڈ پر مظاہرین نے شدید احتجاج کیا،اس دوران مشتعل افراد نے توڑپھوڑ کی ،اور مسافروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

بجلی بلوں میں اضافے اور مہنگائی کیخلاف عوام سراپا احتجاج ، شٹرڈائون ہڑتال

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×