Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

بین الاقوامی فضائی مشق برائٹ اسٹار میں پاکستانی جے ایف17 تھنڈر طیاروں کی شرکت

مصر میں بین الاقوامی فضائی مشق ”برائٹ اسٹار 2023“ کا مصر کے محمد نجیب ملٹری بیس میں آغاز ہو گیا ہے، مشق میں حصہ لینے والے پاک فضائیہ کے دستے میں شامل جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیارے اور ہنرمند ایئر و گراؤنڈ عملہ اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے گا۔

ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دو ہفتوں پر محیط مصر کے شمال مغربی علاقے، قاہرہ کے صحرائی خطہ میں اس سال کی پر وقار مشقوں میں پاکستان، امریکہ، بھارت، سعودی عرب، یونان اور قطر سمیت کل 34 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔

بیان کے مطابق ان مشقوں کا مقصد شریک ممالک کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مشترکہ تربیت کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے، حقیقت پسندانہ فضائی جنگ کی صورتحال کی سیمولیشن کے لیے ڈیزائن کی گئی، فضائی مشق برائٹ سٹار، شریک ممالک کی فضائی افواج کو اپنی حقیقی آپریشنل تیاریوں کو جانچنے کا ایک انمول موقع فراہم کرتی ہے۔

بیان کے مطابق پیچیدہ سیکیورٹی ماحول اور عصر حاضر کے تزویراتی چیلنجز کی روشنی میں برائٹ اسٹار 2023 جیسی مشقیں پاک فضائیہ کے دوست ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہو تی ہیں، عسکری تعلقات کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ یہ مشق جنگ اور جنگ میں معاون وسائل کے مربوط استعمال کو پرکھنے کا موقع فراہم کرے گی۔

ترجمان پاک فضائیہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایئر فورس اس بین الاقوامی مشق کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیئے پر عزم ہے۔ اس طرح کی کاوشیں پاک فضائیہ کی جانب سے علاقائی استحکام، بین الاقوامی تعاون اور عسکری صلاحیتوں کے فروغ کے لیئے کیے گئے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

واضح رہے کہ 1977ء کے کیمپ ڈیوڈ معاہدے کے نتیجے میں امریکہ اورمصرکے درمیان دو طرفہ تربیتی پروگرام کے طور پرشروع ہونے والی برائٹ سٹارآج ایک اہم بین الاقوامی مشق کی حیثیت سے جانی جاتی ہے۔

بعد ازاں 1995 سے دنیا بھرسے مختلف ممالک کو اس مشق میں شرکت کے لیئے مدعو کیا جانے لگا جس نے اس مشق کو عالمی سطح پرمنعقد کی جانے والی سب سے بڑی اورسب سے پیچیدہ مشترکہ فضائی مشقوں میں سے ایک بنا دیا ہے۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

بین الاقوامی فضائی مشق برائٹ اسٹار میں پاکستانی جے ایف17 تھنڈر طیاروں کی شرکت

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×