Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرادیا گیا، ایل پی جی 38 روپے فی کلو مہنگی

عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرادیا گیا، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 38 روپے فی کلو کا غیر معمولی اضافہ کردیا۔

مہنگائی کی ستائی عوام پر ایک اور وار، ستمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 38 روپے 97 پیسے فی کلو کا غیر معمولی اضافہ کردیا گیا۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق فی کلو ایل پی جی 38.97 روپے اضافے سے 244 روپے فی کلو ہوگئی، اگست میں ایل پی جی کی قیمت 204 روپے فی کلو تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 459 روپے 85 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد اس کے نئے نرخ 2833 روپے 49 پیسے ہوگئے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اگست میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 2373 روپے 64 پیسے تھی۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جس کے بعد تاریخ میں پہلی بار پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 300 روپے سے تجاوز کر گئی تھی۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرادیا گیا، ایل پی جی 38 روپے فی کلو مہنگی

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×