Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

کچھی کینال کی مرمت پر اخراجات وسائل کا ضیاع قرار

وزارت آبی وسائل نے کچھی کینال کی مرمت پر اخراجات کو وسائل کا ضیاع قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں سینیٹر پیر صابر شاہ کی زیر صدارت سینیٹ کی آبی وسائل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور سیلاب کے حوالے سے حفاظتی پلان کی بحالی کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران حکام نے بتایا کہ کوہ سلیمان پر ہر سال بارشیں ہوتی ہیں جن کے پانی کو روکنے کا کوئی بندوبست نہیں ہے، اگر کچھی کینال کی مرمت پر 8 ارب روپے خرچ کئے جائیں تو آئندہ سال جولائی میں وہ پھر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائے گی اور رقم ضائع ہو جائے گی۔

حکام نے بتایا کہ پانی کو کچھی کینال تک جانے سے روکنے کے لئے 400 ارب روپے درکار ہیں اور ملک میں اس وقت جو انفراسٹرکچر ہے اس سے سیلاب کو نہیں روکا جا سکتا۔

کمیٹی نے کچھی کینال کی مرمت کے حوالے سے آئندہ اجلاس میں محکمہ آبپاشی پنجاب اور بلوچستان کو طلب کر لیا۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

کچھی کینال کی مرمت پر اخراجات وسائل کا ضیاع قرار

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×