Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ معطل ہے، 29 اگست کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ معطل ہے،بینچ میں اِس اسٹیج پر تبدیلی ضروری نہیں۔

سپریم کورٹ نےپریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کیس کی 29 اگست کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا،8 صفحات کے حکمنامے میں جسٹس منصور علی شاہ کا 4 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ بھی شامل ہے۔

عدالت عظمیٰ نے تحریری حکمنامہ میں کہا ہےکہ8رکنی بنچ نے 13 اپریل اور دو مئی کے آرڈرزمعطل کیے، بینچ میں اِس اسٹیج پر تبدیلی ضروری نہیں،حکومت کی جانب سےان آرڈرز کو واپس لینے یا تبدیل کرنے کی درخواست نہیں کی گئی، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ معطل ہے۔

جسٹس منصورعلی شاہ کااختلافی نوٹ

جسٹس منصور علی شاہ نے اختلافی نوٹ میں کہا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن کی رائے سے اتفاق نہیں کرتا،8رکنی بنچ نے 13 اپریل کو سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر حکم امتناع دیا،4 ماہ سےزائد گزرنےکےباوجودپریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کیس مقررنہ کرناسمجھ سےبالاترہے۔

اختلافی نوٹ کے مطابق سپریم کورٹ اس وقت حکم امتناع کی غیر یقینی صورتحال میں کام کر رہی ہے، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر فوری فیصلہ دیاجائے تاکہ عدالت قانون کے تحت کام کرسکے،اورجب تک پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ زیرالتواء ہے سماعت روک دی جائے ،اورکیس جاری رکھنے کی صورت میں سماعت کیلئے فل کورٹ تشکیل دی جائے،ملٹری کورٹس کیس میں بھی میرا مؤقف یہی تھا کہ فل کورٹ کیس سنے۔

جسٹس منصور علی شاہ کے اختلافی نوٹ کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے متعلق فیصلہ نہایت اہم ہوگا،ایکٹ کےحق میں فیصلہ آیا تو نیب ترامیم کیس قانون کی نظر میں غیرموثر ہوجائے گا،ایکٹ پر فیصلہ نہ ہونے تک خطرے کی تلوار لٹکتی رہے گی، پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ بننے کے بعد سپریم کورٹ رولزتبدیل ہوچکے ہیں،پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کیس کافیصلہ قانونی طریقے سےچلانےکیلئے ناگزیر ہے۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ معطل ہے، 29 اگست کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×