Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

نواز شریف کی اسحاق ڈار کو معاشی بحالی کیلئے جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت

نواز شریف نے اسحاق ڈار کو معاشی بحالی کیلئے جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت کردی۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا منترہ ختم ہوگیا، جو تباہی کی گئی ایک سال میں ٹھیک نہیں ہوسکتی، ہوا میں نہیں کہتا تھا کہ ڈالر کی قیمت 200 روپے ہوگی، پاکستان کی کرنسی کے کیساتھ اسپیکولیٹرز کھیل کھیل رہے ہیں، انہیں نکیل ڈالنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی جس میں سابق وزیراعظم کو معاشی مشکلات پر بریفنگ دی گئی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو معاشی بحالی کیلئے جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت کردی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا منترہ ختم ہوگیا ہے، ہم نے 2017ء میں اقتدار چھوڑا تو دنیا پاکستان کی تعریف کررہی تھی، جو تباہی کی گئی یہ ایک سال میں ٹھیک نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کرنی ہے، 2017ء میں بھی پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کرنا چاہتے ہیں، نگران حکومت تمام پالیسیز کو لیکر چلے تو ملک بہتر ہوگا۔

مزید تفصیلات جانیے : نواز شریف کب وطن واپس آرہے ہیں؟، شہباز شریف نے بتادیا

اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ ہوا میں نہیں کہتا تھا کہ ڈالر کی قیمت 200 روپے ہوگی، پاکستان کی کرنسی کے کیساتھ اسپیکولیٹرز کھیل کھیل رہے ہیں، میں نے ان اسپیکولیٹرز کا کھیل 1999ء اور 2014ء میں بھی دیکھا ہوا ہے، انہیں نکیل ڈالنا حکومت اور اسٹیٹ بینک کی ذمہ داری ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء نے کہا کہ معیشت وہاں لیکر گئے جہاں ہم 24ویں معیشت بن گئے تھے، ہم نے آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد شروع کیا۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

نواز شریف کی اسحاق ڈار کو معاشی بحالی کیلئے جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×