Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

ملکی ترقی کو تنزلی میں بدلنے والوں کے چہرے سب کو یاد ہیں، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے ملکی ترقی کو تنزلی میں بدلنے والوںکے چہرے سب کو یاد ہیں،تاہم نواز شریف کے آنے سے مہنگائی کے اندھیروں اور مایوسیوں کا خاتمہ ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) نے خیبرپختونخوا میں آرگنائزنگ کمیٹیوں کی تشکیل کا مرحلہ مکمل کرلیا ،چیف آرگنائزر مریم نواز نے تحصیل یوتھ کوآرڈینیٹرز کے انٹرویوز کئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جو پاکستان دو ہزار سولہ میں بنتا دکھائی دے رہا تھا، پاکستانی عوام کو اس سے بہت توقعات وابستہ تھیں،اور وہ توقعات کیوں پوری نہ ہو سکیں ؟ اس کا جواب عوام کو ملنا چاہیے، ترقی کو تنزلی میں کس نے بدلا،وہ چہرے سب کو یاد ہیں؟ ۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کا حق خیبر پختون خواہ کو بھی ہے دس سال میں خیبرپختونخوا کے وسائل کو صرف لوٹا گیا، لوگ سیلاب میں مدد کو پکار رہے تھے، لیکن ہیلی کاپٹر سے نیچے پاؤں نہ اتارے گئے،ہیلی کاپٹر جلسوں کی ڈیوٹی کرتا رہا،نواز شریف خیبر پختونخوا کو ترقی کا حق دیں گے جس سے دس سال محروم رکھا گیا۔

لیگی رہنمانے کہا کہ نوازشریف نے دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا تھا، سی پیک جیسے منصوبے دوبارہ شروع کر کے بیروز گاری سے نجات دلاناایجنڈا ہے۔ نواز شریف کی قیادت میں مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے جن کو کس کی وطن دشمن سیاست نے جنم دیا؟مظلومیت کے نعرے بلند کرنے سے پہلے اپنی پھیلائی تباہی کا حساب دیں،گزشتہ چار سال کی بربادی کو دوبارہ خوشحالی میں تبدیل کرنے کا ہمارا عزم زندہ ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ آج کے چیلنجز کا اسی قوت سے مقابلہ کریں گے جس طرح 2013 میں کیاتھا،عوام کی امید نواز شریف ہے، نواز شریف کے ہوتے ہوئے عوام مایوس نہ ہوں، نواز شریف کے آنے سے مہنگائی کے اندھیروں اور مایوسیوں کا خاتمہ ہوگا۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

ملکی ترقی کو تنزلی میں بدلنے والوں کے چہرے سب کو یاد ہیں، مریم نواز

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×