Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

خیبر میں فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک تخریب کار ہلاک، حوالدار شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔

ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے تیراہ کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف متعدد کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں صوابی کے رہائشی 36 سالہ حوالدار منتظر شاہ شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بنوں میں فوجی قافلے کے قریب خودکش حملے میں 9 فوجی جوان شہید ہوگئے تھے۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

خیبر میں فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک تخریب کار ہلاک، حوالدار شہید

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×