Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

پہلا ٹی 20، قومی ویمن ٹیم کی جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے شکست

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی 20 میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی، قومی ٹیم نے 151 رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر مکمل کیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیمیں تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں مدمقابل تھیں۔

میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے تزمین برٹس 78 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہیں جبکہ دیگر بیٹرز میں لورا وولوارڈٹ نے 44 اور ماریزان کپ نے 19 رنز بنائے، پاکستان کی طرف سے فاطمہ ثناء، سعدیہ اقبال اور ناثرہ سندھو نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستانی ٹیم نے 151 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں آخری گیند پر مکمل کر کے سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا اور 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان کی جانب سے بسمہ معروف 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ سدرہ امین نے 33 اور عالیہ ریاض نے ناقابل شکست 28 رنز کی اننگ کھیلی۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

پہلا ٹی 20، قومی ویمن ٹیم کی جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے شکست

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×