Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

ڈالر انٹربینک میں سستا، اوپن مارکیٹ میں 328 روپے کی تاریخی سطح پر جا پہنچا

امریکی ڈالر کی مسلسل بڑھتی قیمت کو تین ہفتوں کے بعد آج انٹر بینک میں بریک لگ گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں یہ سلسلہ تھم نہ سکا اور قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 305.47 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور ڈالر مزید 3 روپے مہنگا ہوا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں میں ڈالر 328 روپے کی تاریخی سطح پر جا پہنچا۔

یاد رہے کہ نگران حکومت کے 3 ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 روپے جبکہ انٹربینک میں 17.50 روپے سے بھی زائد مہنگا ہوچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قدر بڑھنے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 2100 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

ڈالر انٹربینک میں سستا، اوپن مارکیٹ میں 328 روپے کی تاریخی سطح پر جا پہنچا

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×