Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

الیکشن کمیشن کی مسلم لیگ ق اور ٹی ایل پی کے وفود سے مشاورت مکمل

الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ تحریک لبیک پاکستان 90 روز میں انتخابات کی حامی ہے جبکہ ق لیگ کا کہنا ہے کہ الیکشن جب بھی ہوں بس شفاف ہونے چاہیں۔

مسلم لیگ ق اور ٹی ایل پی کے وفود نے بھی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرلی ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق ٹی ایل پی وفد نے کہا ریٹرننگ افسرعدلیہ سے نہ لئےجائیں،وہ الیکشن بہترطریقےسےنہیں کراسکتے۔ حلقہ بندیاں جلد مکمل کرنے کیلئے عملہ بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔

مسلم لیگ ق کے غلام مصطفی نے کہا کہ انتخابات 90 روز کے اندر ہوں یا 190 روز میں ، الیکشن شفاف ہونے چاہیے اور اس میں تمام سیاسی جماعتوں کو بھرپور انداز میں اپنا لائحہ عمل اور منشور عوام کے سامنے رکھنے کی کھلی اجازت ہونی چاہیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں کے عمل کا دورانیہ کم کرنا زیر غورہے،حلقہ بندیوں کے فوری بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ ضابطہ اخلاق پر سیاسی جماعتوں سے الگ مشاورت ہوگی ۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

الیکشن کمیشن کی مسلم لیگ ق اور ٹی ایل پی کے وفود سے مشاورت مکمل

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×