Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں، آرمی چیف جنرل آصم منیر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل سیکریٹری سے مسئلہ جموں و کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پاکستان ایک ایسا خطہ چاہتا ہے جہاں امن قائم ہو۔

اقوام متحدہ کے امن مشن کے وزارتی اجلاس کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر نے اختتامی سیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا خطہ چاہتا ہے جہاں امن قائم ہو، جہاں تجارت، ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری جنوبی، مغربی اور وسطی ایشیا کی تمام ریاستوں کے لئے خوشحالی کا باعث بنے۔

سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل مسئلہ جموں و کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پرامن حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

انڈر سیکریٹری جنرل ڈیپارٹمنٹ آف پیس آپریشنز نے کہا کہ کانفرنس کی میزبانی اور عالمی امن کے لیے قابل قدر کردار ادا کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے امن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں، آرمی چیف جنرل آصم منیر

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×