Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

عام انتخابات فروری میں متوقع ہیں، پرویز خٹک

پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عام انتخابات بغیر حلقہ بندیوں کے نہیں ہوسکتے، ملک میں عام انتخابات فروری میں متوقع ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع اور چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کی چیزیں ٹھیک نہیں بتائیں تو کارروائی ہوگی، میں شخصیات کیخلاف نہیں ہوں، ہمیشہ سچ بولا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی بی آر ٹی دکھا دیں جو خسارے میں ہو، غریب آدمی بی آر ٹی میں سفر کررہا ہے۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ ملک میں الیکشن فروری میں متوقع ہے، بغیر حلقہ بندیوں کے انتخابات نہیں ہوسکتے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ بندیوں کا دورانیہ مختصر کردیا۔ اعلامیے کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر تک مکمل کرلی جائیں گی۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

عام انتخابات فروری میں متوقع ہیں، پرویز خٹک

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×