Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

پاکستان کیخلاف کھیلنا ہمارے لئے چیلنج ہے ، روہت شرما

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ پاکستان جیسی ٹیم کے خلاف کھیلنا ہمارے لئے ایک چیلنج ہے۔

ایشیا کپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل پریس کانفرنس میں بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم بہت اچھی ہے اور گزشتہ کچھ عرصہ میں انہوں نے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔

بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم ایک یونٹ کی طرح ہے اور ایسی ٹیم کے خلاف کھیلنا ہمارے لئے ایک چیلنج ہے۔

روہت شرما کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس ہمیشہ سے کوالٹی باؤلرز رہے ہیں ، ہمارے پاس نیٹ میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ یا حارث رؤف جیسے باؤلرز نہیں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایشیا کپ ہے جس میں دنیا کی بہترین ٹیمیں مدمقابل ہوتی ہیں یہ کوئی فٹنس ٹیسٹ نہیں ہے تاہم امید ہے کہ بھارتی باؤلرز بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، جسپریت بمراہ انجری کے بعد واپس آئے ہیں، امید ہے کہ آئندہ دو ماہ تک ہمارا کوئی کھلاڑی ان فٹ نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 2 ستمبر کو مدمقابل ہوں گی۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

پاکستان کیخلاف کھیلنا ہمارے لئے چیلنج ہے ، روہت شرما

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×