Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

نواز شریف کب وطن واپس آرہے ہیں؟، شہباز شریف نے بتادیا

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ن لیگی قائد نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان کردیا۔

نواز شریف کی وطن واپسی کب ہوگی؟، مسلم لیگ ن کی لندن میں اہم بیٹھک لگی، جس میں شہباز شریف اور اسحاق ڈار سمیت دیگر رہنماء شریک ہوئے، مریم نواز نے ویڈیو لنک پر شرکت کی۔

لندن میں سماء سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے تصدیق کی کہ نواز شریف اکتوبر میں ہی وطن واپس آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق اعلان کئے جاچکے ہیں تاہم حتمی تاریخ کبھی سامنے نہیں آئی۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف اگست میں حکومت اور اسمبلیوں کے خاتمے کے بعد لندن روانہ ہوگئے تھے، وہ تاحال وہیں مقیم ہیں۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

نواز شریف کب وطن واپس آرہے ہیں؟، شہباز شریف نے بتادیا

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×