Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

پاک بھارت ٹاکرا، افتخار احمد کی مداحوں سے دعاؤں کی درخواست

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے پاک ، بھارت ٹاکرے سے قبل مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کر دی۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2 ستمبر کو سری لنکا کے کرکٹ سٹیڈیم پالی کیلی میں کھیلا جائے گا۔

بڑے معرکے سے قبل قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے اپنے مداحوں کے لئے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے درخواست کی کہ بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی کامیابی اور ایشیا کپ 2023 کی ٹرافی جیتنے کے لئے سب دعا کریں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں افتخار احمد کا کہنا تھا کہ میرا یہ پیغام ان سب کے لئے ہے جنہوں نے ہمیشہ مجھے اور پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کیا ہے، آپ لوگوں کی دعاؤں اور سپورٹ کی وجہ سے میں نے اور قومی ٹیم نے پرفارم کیا ہے۔

افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ہمارا اگلا میچ بھارت کے خلاف ہے، آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ ہمارے لئے دعا کیجیے گا ہم یہ میچ اور ایشیا کپ جیت کر آئیں۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

پاک بھارت ٹاکرا، افتخار احمد کی مداحوں سے دعاؤں کی درخواست

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×