Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

بھارت کے خلاف میچ کا ٹیم پر کوئی پریشر نہیں، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کا ٹیم پر کوئی پریشر نہیں ہے، لڑکے پرجوش ہیں، اپنا مومینٹم برقرار رکھیں گے۔

ایشیا کپ 2023 میں پاکستان اوربھارت کے درمیان میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم پچھلے ڈھائی مہینوں سے یہاں سری لنکا میں ہی ہیں، ہم نے افغانستان کے خلاف سیریز یہیں کھیلی اور کچھ کھلاڑیوں نے لنکا پریمیر لیگ میں بھی حصہ لیا، اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ یہاں کی کنڈیشز بارے کافی چیزیں معلوم ہیں اور میرے خیال میں کینڈی کی وکٹ کافی اچھی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاک، بھارت میچ کے حوالے سے ہم پر کوئی پریشر نہیں ہے، ماضی پر فوکس نہیں کر رہے ، ہماری کوشش ہے کہ اپنا مومینٹم برقرار رکھیں، اپنی طرف سے بہترین کرنے کی کوشش کریں گے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ لڑکے بہت پرجوش ہیں، سب جانتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کافی دلچسپ ہوتا ہے اور فینز بھی اس میچ کے لئے منتظر ہوتے ہیں، ہم انشاء اللہ اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاتھ میں کوشش ہے اور ہم کوشش کریں گے، نتائج ہمارے ہاتھ میں نہیں ، سب لڑکے فارم میں ہیں اور انشاء اللہ اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر وہی رہے گا، ہمارے مڈل آرڈر میں جو مسائل تھے وہ کافی بہتر ہوچکے ہیں، مڈل آرڈر محنت کر رہا ہے ، افتخار احمد ، شاداب خان اور آغا سلمان نے بہت اچھا رسپانس دیا ہے، کوشش یہی ہے کہ جو ہماری بیسٹ الیون ہو اسی کو لے کر چلیں۔

بارش سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جتنا میں نے یہاں دو مہینوں میں کھیلا ہے یہاں بارش کا کوئی پتا نہیں لگتا، کبھی کبھار ریڈار پر بارش ہوتی ہے لیکن پڑتی نہیں ہے، اس چیز پر میں یقین نہیں رکھتا اس لئے کل دیکھیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم پراعتماد ہے اور ایشیا کپ میں اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

بھارت کے خلاف میچ کا ٹیم پر کوئی پریشر نہیں، بابر اعظم

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×