Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

کراچی،مبینہ طورپرگستاخانہ ویب سائٹس چلانے والے چارملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر گستاخانہ ویب سائٹس چلانے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان مقدس ترین ہستیوں کیخلاف گستاخانہ مواد ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرتے رہے۔ ملزمان کے موبائل فونز سے گستاخانہ مواد اور تصاویر بھی برآمد ہوئیں۔

ایف آئی اے کے مطابق یہ گرفتاریاں کراچی کے مختلف علاقوں سے عمل میں لائی گئیں، گرفتار ملزمان نے فیس بک پر خواتین اور دیگر ناموں سے اکاؤنٹس بنا رکھے تھے ۔ملزمان گستاخانہ بیانیے بھی اپ لوڈ کرتے رہے ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کا کہنا ہے گرفتاریاں مختلف شکایات پر انکوائری کے بعد عمل میں لائی گئیں۔گرفتار ملزمان میں محمد عدنان،جنید خان،محمد بابر سمیت چارملزمان شامل ہیں۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

کراچی،مبینہ طورپرگستاخانہ ویب سائٹس چلانے والے چارملزمان گرفتار

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×