Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

پاک فوج نے سوات میں کالعدم ٹی ٹی پی کی موجودگی کو مسترد کر دیا

آئی ایس پی آر نے وادی سوات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کے مسلح کارندوں کی موجودگی کی افواہیں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبادی سے دور پہاڑی چوٹیوں پر موجود کچھ مسلح افراد بظاہر افغانستان سے چوری چھپے اپنے آبائی علاقوں میں دوبارہ آباد ہونے کیلئے آئے تھے۔

پاک فوج کے ذرائع ابلاغ سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ چند روز سے وادی سوات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کے ارکان کی موجودگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہیں زیرگردش تھیں، جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ زمینی تصدیق سے بھی ثابت ہوگیا ہے کہ یہ رپورٹس غلط اورگمراہ کن ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سوات اور دیر کے درمیان آبادی سے دور چند پہاڑی چوٹیوں پر کچھ مسلح افراد دیکھے گئے۔ بظاہر یہ افراد افغانستان سے چوری چھپے اپنے آبائی علاقوں میں دوبارہ آباد ہونے کیلئے آئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے پہاڑوں پر موجود چند مسلح افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے مقامی آبادی کا تحفظ یقینی بنانے کے اقدامات کر رہے ہیں، کسی بھی جگہ شدت پسندوں کی موجودگی برداشت نہیں کی جائے گی اور جہاں بھی ضرورت پڑی شدت پسندوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر مختلف لوگوں کی جانب سے ایسی ویڈیوز شیئر کی گئی تھیں، جس میں دکھایا گیا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے کارندے واپس وادی سوات میں آگئے ہیں اور وہاں اسلحے کے زور پر اپنی عمل داری قائم کرنا چاہتے ہیں۔ شیئر کی گئی ویڈیوز میں مسلح افراد کو سڑکوں پر سر عام گشت کرتے دکھایا گیا۔

کچھ صارفین نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان مسلح افراد کو کسی ڈیل کے نتیجے میں لایا گیا۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

پاک فوج نے سوات میں کالعدم ٹی ٹی پی کی موجودگی کو مسترد کر دیا

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×