Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

پاکستان کےقابل فخرکھلاڑی

پاکستان جب سے وجود میں آتا ہے، متعدد کھلاڑیوں نے ملک کے لیے قابلِ فخر خدمات انجام دی ہیں۔ کرکٹ، ہاکی، اسکوائش،باکسنگ،اسنوکر اور ریسلنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے ملک کا نام روشن کیا۔

جہانگیر خان

جہانگیرخان 10 دسمبر 1963 میں نواں کلی،پشاور میں پیدا ہوئے۔ ان کا شمار اسکوئش کے کھیل کے بہترین کھلاڑیوں میں سب سے اوپر ہوتا ہے۔ جہانگیر خان نے 1981 سے 1985 اور 1988 میں ورلڈ اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا۔

انھوں نے 1982 سے 1991 تک برٹش اوپن جیتا۔ انھوں نے 1981 سے 1986 تک مسلسل 555 بار ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

جان شیر خان

اسکوئش کی دنیا میں جہاں جہانگیر خان کا نام ہمیشہ آتا ہے وہیں جان شیر خان کو بھی نمایاں حیثیت حاصل ہے۔

جان شیرخان نے 1987 میں ورلڈ اوپن کا ٹائٹل جیتا۔ انھوں نے 1989 سے 1996 تک مسلسل 7 بار ورلڈ اوپن کا ٹائٹل جیتا۔

انھوں نے 1992 سے 1997 تک مسلسل 6 بار برٹش اوپن کا ٹائٹل حاصل کیا۔

عمران خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان 5 اکتوبر 1952 کو پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1971 میں ٹیسٹ کیرئیرکا آغاز کیا۔ عمران خان نے پاکستان کی جانب سے 22 سال بین الاقوامی کرکٹ کھیلی۔ انھوں نے دس سال پاکستان کی کپتانی کی۔

عمران خان کی کپتانی میں پاکستان نے 1992 کا ورلڈکپ جیتا۔ عمران خان کا شمار اپنے وقت کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے۔

جاوید میاںداد

سابق کپتان اور کوچ جاوید میاںداد نے 12 جون 1957 میں کراچی میں آنکھ کھولی۔ انھوں نے 5 ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انھوں نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

جاوید میاں داد دنیائےکرکٹ کے ان دو بلےبازوں میں سے ایک ہیں جن کی ٹیسٹ کرکٹ میں اوسط 50 رنز سے کم نہیں ہوئی۔

انھوں نے 18 اپریل 1986 کو شارجہ میں بھارت کے خلاف آخری گیند پر چھکا لگا کرشہہ سرخیوں میں جگہ بنائی۔

جاوید میاں داد کو کرکٹ کو ذہین ترین کھلاڑی مانا جاتا ہے۔

ظہیرعباس

سابق کپتان ظہیر عباس 24 جولائی 1947 کو پیدا ہوئے۔ انھیں ایشین بریڈمین بھی کہا جاتا ہے۔ ظہیر عباس ایشیا کے واحد بلےباز ہیں جنھوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 100 سنچریاں اسکور کی ہیں۔

انھوں نے 1969 میں ٹیسٹ کیرئیرکاآغاز کیا اور انگلینڈ کے کاؤنٹی گلوسٹرشائر کے لیے 13 سیزن بھی کھیلے۔

شاہد خان آفریدی

شاہد آفریدی کو جارحانہ بلے بازوں کی فہرست میں نمایاں حیثیت حاصل ہے۔ شاہد آفریدی نے 1996 اکتوبر میں بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا۔ انھوں نے سری لنکا کے خلاف 37 گیندوں پر 100 رنز اسکور کرکے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین سنچری اسکور کی،یہ ریکارڈ کئی سال بعد ٹوٹا۔

شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کو 2009 میں ورلڈٹی 20 میں اپنی آل راؤنڈ کارکردگی سے فتح دلوائی۔

شاہد آفریدی نے بین الاقوامی کرکٹ میں 11 ہزار سے زائد رنز اور 500 سے زائد وکٹیں حاصل کیں۔

وسیم اکرم

دنیائے کرکٹ میں وسیم اکرم کا شمار بہترین بالرز میں ہوتا ہے۔ 1966 میں جنم لینے والے وسیم اکرم نے 1985 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔

وسیم اکرم کی بالنگ کے سامنے ٹہرانا بڑے سے بڑے بلے باز کے بس کی بات نہیں تھی۔ وسیم اکرم کو نئی اور پرانی گیند سے سوئمنگ اور سیم بالنگ کروانے میں مہارت حاصل تھی۔

وسیم اکرم نے اپنی بلےبازی سے بھی کئی میچ جتوائے۔ وسیم اکرم نے آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت پاکستان 1992 کے ورلڈکپ میں فاتح رہا۔ وہ فائنل میچ کے مین آف دی میچ بھی تھے۔

شعیب اختر

راولپنڈی میں جنم لینے والے شعیب اختر کو دنیا کرکٹ کا تیز ترین بالر کہا جاتا ہے۔

شعیب اختر کی برق رفتار یارکرز اور باؤنسرز کو کھیلتے ہوئے بلےباز کانپ جاتے تھے۔

شعیب اختر نے 1997 میں ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا۔ انھوں نے 2011 میں ہونےوالے ورلڈکپ میں آخری بار پاکستان کی نمائندگی کی۔

بھارت میں 1999 کی ٹیسٹ سیریز کے دوران شعیب اختر نے سچن ٹنڈولکراور راہول ڈریوڈ کو بولڈ کرکے سنسنی پھیلا دی تھی۔

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر کئی بار انجریز اور ڈسپلن مسائل کا شکار بھی رہے۔

سرفراز احمد

وکٹ کیپر بلےباز سرفرازاحمد نے کراچی میں آنکھ کھولی۔ انھوں نے پاکستان کو انڈر19 ورلڈکپ کے فائنل میچ میں بھارت کے خلاف 2006 میں فتح دلوائی۔

انھوں نے 2017 میں انگلینڈ میں ہونے والی چیمپینز ٹرافی میں بھارت کے خلاف فائنل میچ میں پاکستان کی قیادت کرتےہوئے قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنارکروایا۔

سرفرازاحمد کا شمار پاکستان کرکٹ میں ٹی 20 فارمیٹ کے کامیاب کپتانوں میں بھی ہوتا ہے۔

یونس خان

سابق کپتان یونس خان دنیائے کرکٹ میں واحد بلے باز ہیں جنھوں نے 11 ممالک میں ٹیسٹ سنچریاں اسکور کی ہیں۔

انھوں نے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بھی اسکور کئے ہیں۔

یونس خان 2009 ٹی20 ورلڈکپ کے فاتح کپتان بھی ہیں۔

یونس خان نے کچھ عرصے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں بھی ادا کی ہیں۔

انھوں نے مئی 2017 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

مصباح الحق

مصباح الحق کو پاکستان کا کامیاب کپتان کہا جاتا ہے۔ انھوں نے ایسے وقت میں قومی ٹیم کی کپتانی سمبھالی جب ٹیم میچ فکسنگ کے بحران سے نکلی تھی۔

مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم نے کئی بڑی فتوحات حاصل کیں۔ انھوں نے انگلینڈ کو 2012 میں متحدہ عرب امارت میں ٹیسٹ سیریز میں تین صفر سے شکست دی۔

مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز میں شکست دے کر تاریخ رقم کی۔

انھوں نے مئی 2017 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

علی سدپارہ

علی سدپارہ کا شمار پاکستان کے نامور کوہ پیماؤں میں ہوتا ہے۔ ان کے پاس دنیا میں 8000 ہزار میٹر سے بلند 8 پہاڑی چوٹیاں سر کرنے والے واحد پاکستانی ہونے کا اعزاز بھی ہے۔

وہ اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے 2016 میں موسم سرما میں ناننگا پربت سر کی تھی۔ یہ اس موسم میں اپنی نوعیت کا پہلا کوہ پیمائی مشن تھا۔

فروری 2021 میں کےٹو سرکرنے کے دوران وہ لاپتہ ہوگئےتھے۔ان کی لاش 26 جولائی کو کےٹو کی پہاڑی چوٹی سے ملی۔

ثمینہ بیگ

ثمینہ بیگ پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں جنھوں نے کےٹو پہاڑی چوٹی سر کی۔ وہ 2013 میں ماؤنٹ ایورسٹ پہاڑی چوٹی سر کرنے کا اعزازبھی اپنے نام کرچکی ہیں۔

انھوں نے 7 بلند ترین پہاڑی چوٹیاں 23 برس کی عمر سے پہلے سر کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔

شہبازاحمد سینئر

سابق کپتان شہبازاحمد کا پاکستان ہاکی میں اعلیٰ مقام حاصل ہے۔ بطور سینٹر فارورڈ انھوں نے پاکستان کو کئی اہم میچوں میں کامیابی دلوائی۔

گیند پر ان کا کنٹرول اور باڈی ڈاجز مخالف ٹیم کےلیے خطرناک ہوتے تھے۔ انھوں نے پاکستان ہاکی ٹیم کو 1994 میں چیمپینز ٹرافی اور ورلڈ کپ میں کامیابی دلوائی۔

سہیل عباس

پاکستان ہاکی کی تاریخ سہیل عباس کے ذکر کے بغیر ادھوری ہے۔ سہیل عباس نے 311 میچوں میں 348 گول اسکور کئے۔ پنالٹی کارنر میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا۔

سہیل عباس نے پاکستان کو تن تنہا کئی میچوں میں کامیابیاں دلوائیں۔

محمد یوسف

محمد یوسف سابق ورلڈ اسنوکر چیمپین ہیں۔ انھوں نے 1952 میں ممبئی میں آنکھ کھولی۔ انھوں نے لاہور سے اسنوکر کے کھیل کا آغاز کیا۔

سال 1994 میں محمد یوسف نے انٹرنیشنل بلیئرڈ اسنوکر فیڈریشن ورلڈ اسنوکر چیمپین شپ اور سال 2006 میں انٹرنیشنل بلیئرڈ اسنوکر فیڈریشن ورلڈ ماسٹرز چیمپین شپ میں کامیابی حاصل کی۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

پاکستان کےقابل فخرکھلاڑی

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×