Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

ملکوں ملکوں پاکستان کے قومی ترانے کی دھوم

پاکستان کے 75 ویں جشن آزادی ( 14th August ) پر قومی ترانے ( Pakistan National Anthem ) نے ساتوں براعظم میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیئے۔

پاکستان سے لیکر چین ، روس، افریقہ، یورپ، امریکا میں مقیم لوگوں نے اپنے اپنے انداز میں پاکستان کے قومی ترانے کو پڑھ کر پاکستان سے محبت کا اظہار کیا۔

قومی ترانے کی اس ویڈیو کو پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر بیرون ملک تعینات پریس افسران کے ذریعے تیار کیا گیا۔ اس ویڈیو میں مختلف اقوام کے لوگوں کو قومی ترانا پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، حیران کن بات یہ ہے کہ فارسی میں لکھا گیا پاکستان کا قومی ترانا غیر ملکیوں کیجانب سے انتہائی روانی سے پڑھا گیا۔

قبل ازیں پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر نے قومی ترانے کی دھن بجائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تو اسے دیکھنے والے خاتون سفیر کے معترف دکھائی دیے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کردہ مختصر ویڈیو میں یورپی یونین کی سفیر برائے پاکستان ڈاکٹر رینا کیونکا کو سبزوسفید لباس زیب تن کیے ہوئے پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بجاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر رینا کیونکا کی بجائی گئی قومی ترانے کی دھن کو پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن سمیت نجی میڈیا چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی مختلف افراد اور اداروں کی جانب سے ری پروڈیوس کیا جاتا رہا۔

واضح رہے کہ سرکاری طور پر اس ترانے کو 1954ء میں پاکستان کا قومی ترانہ قرار دیا گیا تھا۔ اس کی دھن احمد جی چھاگلہ نے1949 میں ترتیب دی تھی، جب کہ ترانے کے بول حفیظ جالندھری نے 1952 میں تخلیق کیے تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 1949 میں قومی ترانے کی اس دھن کو ریڈیو پاکستان میں بہرام سہراب رستم جی نے اپنے پیانو پر بجا کر ریکارڈ کروایا تھا۔ اس دھن کا دورانیہ 80 سیکنڈ تھا اور اسے بجانے میں 21 آلاتِ موسیقی اور 38 ساز استعمال ہوئے تھے۔

تاریخ کے اوراق پر نظر دوڑائیں تو پتا چلتا ہے کہ حفیظ جالندھری کا پاکستان کے لیے لکھا گیا ترانہ تو منظور ہوا ہی مگر یہ بات کم لوگ جانتے ہیں کہ 1947 میں اُنھوں نے کشمیر کا قومی ترانہ تحریر کیا تھا جو آج بھی پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے سرکاری ریڈیو سے ہر روز نشر ہوتا ہے، جس کے بول تھے وطن ہمارا آزاد کشمیر۔

علاوہ ازیں 1949 میں ان کا لکھا ہوا ایک نغمہ پاکستان کے قومی ترانے کے طور پر منظور ہوا تھا جس کا پہلا مصرع تھا ’اے میرے آباد وطن آزاد پاکستان۔

قومی ترانے اور فارسی کا امتزاج

قومی ترانے کا دورانیہ ایک منٹ اور20سیکنڈ ہے۔ لیکن اس میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ ترانہ فارسی زبان میں تحریر کیا گیا ، اس کے اندر کل15مصرعے ہیں جبکہ اس میں صرف ایک لفظ ہماری قومی زبان اردو کا ہے۔

قومی ترانے کے دوسرے بند میں صرف قومی زبان اردو کا لفظ استعمال ہوا ہے، قومی ترانے میں استعمال ہونے والا واحد اور اکلوتا لفظ “کا “ ہے جو کہ دوسرے بند میں شامل ہے۔ دوسرے بند کے ابتدائی مصرعے “پاک سر زمین کا نظام “ میں صرف اس لفظ کا استعمال کیا گیا ہے۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

ملکوں ملکوں پاکستان کے قومی ترانے کی دھوم

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×