Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

ہرنائی بلوچستان میں دہشت گردوں کاحملہ، پاک فوج کے 2جوان شہید

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے دو جوان شہید اور ایک میجر زخمی ہوگئے۔

ایک طرف پاکستانی قوم آزادی کا جشن منارہی ہے، تو دوسری طرف وطن کے بیٹے پاک سرزمین کے تحفظ کیلیے جانیں قربان کررہے ہیں۔

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں کے حملے میں دوجوان شہید ہوگئے، جب کہ ایک میجر شدید زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب دہشت گردوں کی جانب سے ہرنائی میں قائم سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے کو کامیابی سے پسپا کردیا گیا، تاہم دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے مابین ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہیدہونے والوں میں نائیک عاطف اور سپاہی قیوم شامل ہیں، جب کہ میجر عمر اس فائرنگ میں زخمی ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب قریبی پہاڑوں میں کیا گیا ہے۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

ہرنائی بلوچستان میں دہشت گردوں کاحملہ، پاک فوج کے 2جوان شہید

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×