Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی پشاور میں جمع کرادیئے گئے۔

اسمبلی سے استعفی مگر ضمنی الیکشن کے امیدوار پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے دوغلی پالیسی کا ثبوت دیتے ہوئے سابق وزیراعظم کی جانب سے پشاور این اے اکتیس سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

عمران خان کی جانب سے کاغذات نامزدگی سابق ایم اے این شوکت علی نے کارکنوں کے جلوس کے ہمراہ ریٹرنگ آفیسر کے پاس جمع کرائے۔ این اے اکتیس سے شوکت علی کورنگ امیدوار ہونگے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کامران بنگش اور اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ قومی اسمبلی کی خالی نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج بروز ہفتہ 13 اگست کو آخری دن ہے۔ پشاور این اے اکتیس کی نشست ایم این اے شوکت علی کے مستعفٰی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق حلقے میں ضمنی انتخاب پچیس ستمبر کو ہوگا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے این اے اکتیس کے علاوہ این اے بائیس مردان اور این اے چوبیس چارسدہ سے بھی کاغذات جمع ہوچکے ہیں۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×