Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

عمران خان کا جلد انتخابات کیلئے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

عمران خان نے جلد انتخابات کیلئے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مشاورتی اجلاس میں جلسے جاری رکھنے اور بیک ڈور ڈپلومیسی کا دائرہ کار بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف کا پارٹی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم مشاورت اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کو مزاحمت کی بجائے مفاہمت کا مشورہ دیدیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے انتخابات کیلئے حکومت پر جلد دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے شدید گرمی کی وجہ سے لانگ مارچ نہ کرنے کی بھی تجویز دی، حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے جلسوں کو جاری رکھنے اور بیک ڈور ڈپلومیسی کا دائرہ کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت سے فوری عام انتخابات کا مطالبہ کررہی ہے، الیکشن کمیشن پاکستان نے قومی اسمبلی کی 2 مخصوص نشستوں سمیت 11 پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کرلئے، 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات آئندہ ماہ ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف آج (13اگست) رات لاہور میں بڑا جلسہ عام کررہی ہے، جس میں نئے الیکشن کے مطالبے کو دہرایا جائے گا۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

عمران خان کا جلد انتخابات کیلئے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×