Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کی مزید کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے کی کمی ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1790 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی جمعے کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2700 روپے اور 2315 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد اور کوئٹہ میں سونے کی فی تولہ قیمت گھٹنے کے بعد 1 لاکھ 39 ہزار روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد 1 لاکھ 19 ہزار 170 روپے کی سطح پر آگئی۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کی مزید کمی

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×