Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

پی ٹی آئی کا امریکی لابنگ فرم سے معاہدہ،احسن اقبال کی کڑی تنقید

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پی ٹی آئی کی جانب سے امریکی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرنےکا معاہدہ ٹوئٹر پر شیئر کر دیا۔

لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان امریکا سے ترلوں اورمعافی پراترآیا ہے۔ پہلے اس نے ایلچی بھیجے پھر سفیر سے خود منت سماجت کی اور اب لابنگ فرم ہائر کر کے معافی تلافی پر کام ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قوم میں امریکا کیخلاف سازشی تھیوری گھڑ کے ہیجان پیدا کیا ہوا ہے۔ عمران خان کے کتنے چہرے ہیں کمپیوٹر بھی پریشان ہے۔ احسن اقبال نے عمران خان کو مخاطب کر کے کہا شرم تم کو مگر نہیں آتی۔

دوسری جانب رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکی فرم سے کئے گئے معاہدے کا اردو ترجمہ کرانے کا کہا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ لابی فرم نہیں بلکہ میڈیا ریلیشن شپ کی فرم ہے۔ جسے پی ٹی آئی یوایس اے نے میڈیا میں اپنے نقطہ نظر کو اجاگرکرنے کیلیے انگیج کیا ہے۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

پی ٹی آئی کا امریکی لابنگ فرم سے معاہدہ،احسن اقبال کی کڑی تنقید

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×