Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم، 50 افراد کو نوٹسز جاری

پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم چلانے والے 50 افراد کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

سماء انویسٹی گیشن یونٹ کی تحقیق کے مطابق دو ماہ کے دوران 21 قابل اعتراض ہیش ٹیگز بناکر ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق قابل اعتراض ٹرینڈ چلانے والے زیادہ تر اکاؤنٹس پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد بنے۔ مذکورہ سوشل میڈیا اکاونٹس سے 2 ماہ کے دوران 48 لاکھ ٹوئٹس، ری ٹوئٹس کروائی گئیں۔

سماء انویسٹی گیشن یونٹ کی جانب سے مختلف اداروں سے اکٹھا کیے گئے معلومات کے مطابق صرف 15 سوشل میڈیا صارفین نے 3200 مرتبہ ہیش ٹیگز پر ٹویٹ کیا جبکہ بیرون ملک پاکستانیوں سے بھی ٹوئٹس، ری ٹوئٹس کرائے گئے۔

واضح رہے کہ ہیلی کاپٹرحادثے کے بعد نفرت انگیز مہم چلانے والے عناصر کے نشاندہی کےلیے وفاقی حکومت کی جانب سے مشترکہ ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔

وزارت داخلہ نے 8 اگست کو سوشل میڈیا پر توہین آمیزٹرولنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے 6 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔ آئی ایس آئی، آئی بی اور ایف آئی اے کے نمائندے جے آئی ٹی میں شامل ہیں۔

معاملے پرایف ائی اے سائبر ونگ اس سے قبل بھی 2 درجن افراد کو طلب کرچکا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ 7 ٹرولرز کا تعلق مخصوص سیاسی جماعت سے ہے۔

آرمی کے سائبر ونگ نے بھی 10 ٹرولرز کی نشاندہی کرکے ان کی تفصیلات ایف ائی اے کودے دی ہیں، تحقیقات کے بعد ملزمان کیخلاف پیکا قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم، 50 افراد کو نوٹسز جاری

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×