Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

لیہ: لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد برہنہ کرکے کتوں کے آگے ڈال دیا گیا

لیہ میں درندہ صفت ملزمان نے لڑکی کو اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور برہنہ کرکے کتوں کے آگے ڈال دیا۔

لیہ کے تھانہ سٹی پولیس اسٹیشن میں تجمل حسین نامی شخص نے 7 نامزد اور 8 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرایا ہے، جن میں محمد ابرار، محمد سلیم، محمد وسیم، رانا نوید، محمد شوکت، جعفر حسین اور محمد وسیم شامل ہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس نے علاقے کے بااثر افراد کیخلاف مقدمہ درج کرا رکھا ہے، یہ لوگ مقدمہ واپس لینے کیلئے اس پر مسلسل دباؤ ڈال رہے تھے۔

تجمل حسین نے اپنی درخواست میں کہا ہے اس کی جواں سال بیٹی کو مقدمے کی پیروی کے سلسلے میں 4 اگست کو فون آیا کہ 5 اگست کو اس کے کیس کی مقامی عدالت میں سماعت ہے۔ لڑکی جب عدالت پہنچی تو معلوم ہوا کہ اسے دھوکے سے بلایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے کہا ہے کہ اس کی بیٹی کو راستے سے ملزمان اغواء کرکے چوک اعظم لے گئے جہاں انہوں نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر برہنہ کرکے کتوں کے آگے ڈال دیا، ملزمان نے اس سارے عمل کی ویڈیوز بھی بنائیں۔

تجمل حسین نے بتایا کہ 8 اگست کو اسے فون کال آئی کہ بیٹی زندہ سلامت چاہئے تو 50 ہزار روپے ادا کرے اور دھمکی دی گئی کہ اگر اس نے اس واقعے کا ذکر کسی سے کیا تو اس کے نتائج بہت برے ہوں گے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان ایک انتہائی منظم گروہ کے کارندے ہیں جنہیں بااثر افراد کی سرپرستی حاصل ہے۔

پولیس نے دفعہ 292، 365، 375 اے اور 376 کے تحت ملزمان کیخلاف اغواء، اجتماعی زیادتی اور قابل اعتراض مواد بنانے کا مقدمہ درج کیا ہے۔

آر پی او چوہدری محمد سلیم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو ڈیرہ غازی خان طلب کرلیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ لیہ سٹی عابد حسین نے سماء سے گفتگو کے دوران بتایا کہ واقعے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

لیہ: لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد برہنہ کرکے کتوں کے آگے ڈال دیا گیا

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×