Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

پی این ایس سی کے بحری بیڑے میں ‘‘ایم ٹی سرگودھا’’ شامل

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) نے 11 اگست کو کروڈ آئل ٹینکر (AFRAMAX) حاصل کرلیا ہے جس کا نام “ایم ٹی سرگودھا” رکھا گیا ہے، اس بحری جہاز کی شمولیت سے ادارے کے پاس تجارتی مقاصد کیلئے موجود بحری جہازوں کی تعداد 13 تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 3 اگست کو بھی اسی قسم کا ایک ٹینکر جہاز “ایم ٹی مردان” پاک بحریہ کے بحری بیڑے میں شامل ہوا تھا۔

چیئرمین پی این ایس سی رضوان احمد کے مطابق ادارے کے پاس کروڈ آئل ٹینکر (AFRAMAX) کی تعداد 6 ہوگئی ہے، اس کے علاوہ فنشڈ آئل کی ترسیل کیلئے دو الگ ٹینکر جہاز ہیں جبکہ 5 جہاز بلک کیریئر ہیں۔

سماء ڈیجٹل سے گفتگو کرتے ہوئے رضوان احمد نے بتایا کہ ایم ٹی سرگودھا کے پی این ایس سی کے بحری بیڑے میں شمولیت سے ادارے کی مال برداری کی صلاحیت 0.832 ملین میٹرک ٹن سے بڑھ کر 1.046 ملین میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے جو ادارے کی 1979ء میں قیام سے لیکر اب تک کی سب سے زیادہ تجارتی رسد کی صلاحیت ہے۔

رضوان احمد کا کہنا ہے کہ مزید بحری جہاز بھی خریدنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں، جس سے ادارے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ٹی سرگودھا کے حصول کے بعد قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن وفاقی وزارت برائے بحری امور کا ماتحت خود مختار ادارہ ہے، جو اپنے بحری جہازوں کے ذریعے عالمی سطح پر تجارتی سامان کی آمد و رفت میں سہولیات فراہم کرتا ہے۔

پی این ایس سی کے بلک کیریئر جہازوں میں چترال، مالاکنڈ، حیدرآباد، سبی، ملتان شامل ہیں جبکہ ٹینکر جہازوں میں خیرپور، بولان، کوئٹہ، لاہور، کراچی اور شالیمار شامل ہیں، ان جہازوں میں رواں ماہ 3 اگست کو ایم ٹی مردان اور 11 اگست کو ایم ٹی سرگودھا کا اضافہ ہوگیا ہے۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

پی این ایس سی کے بحری بیڑے میں ‘‘ایم ٹی سرگودھا’’ شامل

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×