Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

ویڈیو: رشی کپور کی آخری فلم کا ٹریلر جاری

سال 2020 میں اس دنیا سے رخصت ہونے والے بالی ووڈ کے مشہور اداکار رشی کپور کی آخری فلم شرما جی نمکین کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

رشی کپور کا جب انتقال ہوا تو وہ اس فلم کا کافی حصہ شوٹ کرچکے تھے تاہم مداحوں کو انکی اس فلم کا بے صبری سے انتظار تھا لیکن کرونا کی وجہ سے فلم میں تاخیر ہوئی۔

فلم کو ہیتش بھاٹیہ نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کو رتیش سدھوانی ، فرحان اختر، ہنی ترہن، ابھیشک چوبے پروڈیوس کررہے ہیں۔

فلم شرما جی نمکین کے پروموشن کے لیے رشی کپور کے بیٹے اداکار رنبیر کپور آگے آئے ہیں، ایمیزون پرائم ویڈیو نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر رنبیر کپور کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں وہ والد رشی کپور اور فلم شرما جی نمکین کے بارے میں بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں رنبیر کپور نے بتایا ہے کہ رشی کپور اپنی خرابی صحت کے باوجود فلم شرما جی نمکین کو ہر قیمت پر مکمل کرنا چاہتے تھے لیکن نہیں کر سکے رنبیر کپور نے کہا ’رشی کپور کے انتقال کے بعد فلم کے پروڈیوسروں نے وی ایف ایکس کی کوشش کی اور بغیر کسی لک کے انہیں پروستھیتک کے ذریعے فلم کو مکمل کرنے کی کوشش کی، لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ یہ تجربہ کار اداکار پریش راول تھے جنہوں نے رشی کپور کی آخری پرفارمنس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا اور وہ اس کے لیے ہمیشہ ان کے شکر گزار رہیں گے‘۔

آنجہانی رشی کپور کے علاوہ فلم میں پریش ، جوہی چاولہ اور ستیش کوشک بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

ویڈیو: رشی کپور کی آخری فلم کا ٹریلر جاری

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×