Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

مائیکروسافٹ کے مالک پہلے اور فیس بک کے بانی دنیا کے پانچویں امیر ترین شخص

 فیس بک کے بانی مارک زکربرگ صرف ایک گھنٹے میں 3 ارب 40 کروڑ ڈالر منافع حاصل کر کے دنیا کے پانچویں امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ دنیا بھر کے ارب پتی شخصیات کی فہرست جاری کرنے والے امریکی جریدے فاربز کے مطابق  بدھ کے روز مشرقی امریکا کے مقامی وقت کے مطابق شام 5:15 پر ختم ہونے والے ایک گھنٹے کے دوران مارک زکر برگ نے اوسطا 5 کروڑ 66 لاکھ 66 ہزار 700 ڈالر فی منٹ منافع کمایا جو فی سیکنڈ کے حساب سے 9 لاکھ 45 ہزار ڈالر بنتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس حالیہ منافع کے بعد فیس بک کے 32 سالہ بانی دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں چھٹے سے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں اور ان کے مجموعی اثاثے 56 ارب 70 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہوگئے ہیں۔
دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں مائیکرو سافٹ کے مالک بل گیٹس اب بھی سب سے آگے ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 77 ارب 70 کروڑ ڈالر ہے جب کہ اس فہرست میں دوسرا نمبر 80 سالہ ہسپانوی نژاد امریکی امانسيو اورتیگا کا ہے جو مشہور فیشن برانڈ ZARA کے مالک ہیں۔ امانسیو اور تیگا کی مجموعی دولت 72 کروڑ 70 ارب ڈالر ہے۔ فاربز کے مطابق لبنانی نژاد میکسیکن شہری کارلوس سلیم دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 50 ارب 30 کروڑ ہے۔

زکربرگ اپنے ہم وطن وارن بوفے کے بعد امیر ترین افرد کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔  80 سالہ وارن بوفے Berkshire Hathaway کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ہیں اور ان کی مجموعی دولت 64 ارب 60 کروڑ ڈالر ہے۔ دوسری جانب 52 سالہ امریکی شہری جیف بزوس جو Amazon.com کے شریک بانی اور اس کے 18 فیصد اثاثوں کے مالک ہیں، پہلی مرتبہ وارن بوفے سے آگے نکل گئے ہیں اور ان کی مجموعی آمدنی 65 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔



This post first appeared on MY Pakistan, please read the originial post: here

Share the post

مائیکروسافٹ کے مالک پہلے اور فیس بک کے بانی دنیا کے پانچویں امیر ترین شخص

×

Subscribe to My Pakistan

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×