Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

معاشیات میں اعلیٰ ڈگری رکھنے والے سرتاج عزیز

ہارورڈ یونیورسٹی سے معاشیات میں اعلیٰ ڈگری رکھنے والے سرتاج عزیز انتہائی زیرک سیاستداں اور ماہر اقتصادیات تھے۔ نیشنل پلاننگ کمیشن میں ملازمت کے دوران بھی انہوں نے نمایاں خدمات انجام دیں۔ 1971 میں، انہوں نے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے کموڈٹیز اینڈ ٹریڈ ڈویژن کے ڈائریکٹر کے طور پر اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا۔ انہیں بین الاقوامی فنڈ فار ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ کے نائب صدر کے طور پر بھی کام کرنے کا موقع ملا ۔ اپنے سیاسی سفر کا آغاز انہوں نے وزیر مملکت برائے خوراک و زراعت کے طور پر کیا، اس کے بعد بحیثیت وزیر خزانہ خدمات انجام دیں اور پھر وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالا۔ وہ 1985 سے 1999 تک پاکستان سینیٹ کے رکن رہے۔ 2004 سے 2013 تک بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ 2013 کے انتخابات کے بعد انہوں نے قومی سلامتی اور خارجہ امورکے مشیر کے طور پر اپنا سیاسی کیریئر دوبارہ شروع کیا۔  

بشکریہ روزنامہ جنگ




This post first appeared on All About Pakistan, please read the originial post: here

Share the post

معاشیات میں اعلیٰ ڈگری رکھنے والے سرتاج عزیز

×

Subscribe to All About Pakistan

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×