Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

غیرفعال جی میل اکاؤنٹس ختم کرنے کے فیصلے کے بعد اپنا اکاؤنٹ کیسے بچا سکتے ہیں؟

اگر آپ کا کوئی پرانا گوگل اکاؤنٹ ہے جسے آپ نے کئی سالوں سے نہیں چلایا تو ممکن ہے کہ وہ بہت جلد ختم ہو جائے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ وہ اپنے غیر فعال اکاؤنٹ کی پالیسی کے تحت ایسے اکاؤنٹس کو بند کر دے گا۔ گوگل اکاؤنٹ ایسا یوزر اکاؤنٹ ہے جس کے ذریعے آپ کو گوگل کے متعدد مصنوعات تک ایک ہی یوزر نیم اور پاس ورڈ سے رسائی مل جاتی ہے، جیسے کہ جی میل، گوگل ایڈز اور یوٹیوب وغیرہ۔ اس غیر فعال ای میل اکاؤنٹ کو کھول کر اس سے ایک ای میل کرنے سے آپ کا اکاؤنٹ بچ سکتا ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ وہ یہ اقدام سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے اٹھا رہا ہے، ایسے اکاؤنٹس کے ہیک ہو جانے کے امکان زیادہ ہوتے ہیں جن کو صارف بھول چکے ہیں یا استعمال نہیں کرتے۔

گوگل نے بتایا تھا کہ ایسے پرانے اکاؤنٹس کی سکیورٹی کمزور ہوتی ہے کیونکہ ان کے لیے ایسے پاس ورڈز استعمال کیے جاتے ہیں جو پہلے سے استعمال شدہ ہوں یا وہ پرانے ہوتے ہیں اور ان میں ’ٹو فیکٹر اوتھینٹیکیشن‘ کا فیچر فعال نہیں ہوتا۔ ملٹی فیکٹر ویریفیکیشن یا ٹو سٹیپ اوتھینٹیکیشن ایک ایسا فیچر ہے جس کے تحت کسی کمپیوٹر صارف کو دو یا اس سے زیادہ ثبوت فراہم کرنے کے بعد ہی اس ویب سائٹ یا پلیٹ فارم تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔ ایک دفعہ اگر کسی کے اکاؤنٹ تک کسی دوسر کو رسائی مل جائے تو اس کا کسی بھی چیز کے لیے استعمال ہو سکتا ہے، شناخت کی چوری سے لے کر اسے بدنیتی پر مبنی مواد اور سپیم کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 ایک اکاؤنٹ کو کیسے بچایا جا سکتا ہے
عام طور پر ایک دفعہ سائن ان ہو جانے سے دو سال تک کے لیے آپ کا گوگل اکاؤنٹ فعال ہو جانا چاہیے۔ گوگل نے یہ کہا ہے کہ گوگل ڈرائو کا استعمال کر کے ای میل پڑھنے اور یوٹیوب کی ویڈیو دیکھنے سے اکاؤنٹ کو ہذف ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔ یہ اچھا ہو گا کہ ایک دفعہ لاگ ان ہونے کے بعد آپ اس اکاؤنٹ کو ایک ’ریکوری ای میل‘ کے ساتھ منسلک کر دیں۔ ایسا کرنے سے آپ کو نوٹیفیکیشنز موصول ہوتی رہیں گی۔ ایک ریکوری ای میل ایڈریس ایسا ای میل اکاؤنٹ ہوتا ہے جو بھول جانے کی صورت میں نیا پاس ورڈ بنانے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔

بشکریہ بی بی سی نیوز




This post first appeared on All About Pakistan, please read the originial post: here

Share the post

غیرفعال جی میل اکاؤنٹس ختم کرنے کے فیصلے کے بعد اپنا اکاؤنٹ کیسے بچا سکتے ہیں؟

×

Subscribe to All About Pakistan

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×