Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

کیا آپ ان روزمرہ کے استمال کی بہترین ویب سائٹس سے واقف ہیں؟

ہم روزانہ انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں لیکن زیادہ تر ان ویب سائٹس پر جاتے ہیں جو یا تو مقبول ہوں یا پھر جس پر ہمیں کوئی کام ہو۔ تاہم کبھی کبھار اس طرح کی ویب سائٹس بھی مل جاتی ہیں جو ہمارے لیے مفید ثابت ہوتی ہیں اور ہم انہیں بک مارک کر لیتے ہیں۔ یہاں ہم ایسی ہی کچھ ویب سائٹس پیش کر رہے ہیں جن کے بارے میں غالباً آپ نے سنا نہیں ہو گا۔

ٹین منٹ میل
10minutemail.com
اس سروس کے ذریعے آپ صرف دس منٹ کے لیے ای میل بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ کسی ویب سائٹ پر سبکرائب کرنا چاہتے ہیں اور بعد میں ان کی جانب سے فالتو یا اسپیم ای میلز سے بچنا چاہتے ہیں اور اس ویب سائٹ پر اپنا عارضی ای میل بنا سکتے ہیں۔ دس منٹ کے بعد آپ کی تمام ای میلز خود بخود ختم ہو جائیں گی۔

گوگل کو ملکی پابندی کے بغیر استعمال کریں

google.com/ncr
جب آپ عام طور پر گوگل ڈاٹ کام کھولتے ہیں تو یہ خودبخود آپ کے ملکی ڈومین پر آجاتی ہے جیسے google.com.pk یا google.co.uk۔ آپ گوگل کو google.com/ncr پر اس پابندی کے بغیر استعمال کر سکتے ہیں۔

ہیکر ٹائپر
hackertyper.com
اس ویب سائٹ کے ذریعے آپ اپنے دوستوں کے ساتھ مذاق کر سکتے ہیں کہ آپ کسی مشکل پروگرام پر کام کر رہے ہیں۔ بس ویب سائٹ کھول کر کچھ بھی لکھنا شروع ہو جائیں اور وہاں مشکل کوڈز نظر آنے شروع ہو جائیں گے۔

ویب سائٹ ڈاؤن ہونے کا پتہ لگائیں
downforeveryoneorjustme.com
اکثر کچھ ویب سائٹ آپ کے کمپیوٹر پر نہیں کھلتیں اور آپ کو شک ہوتا ہے کہ آیا آپ کے کمپیوٹر یا انٹرنیٹ میں کچھ مسئلہ ہے یا پھر ویب سائٹ ہی ڈاؤن ہے۔ یہاں یہ ویب سائٹ آپ کے کام آئے گی۔ اس سے آپ کو پتہ چل جائے گا کہ ویب سائٹ ڈاؤن ہے یا مسئلہ آپ کے کمپیوٹر کے ساتھ ہے۔

کسی بھی ویب سائٹ کا اسکرین شاٹ لیجئے
web-capture.net
اس ویب سائٹ کے ذریعے آپ کسی بھی ویب سائٹ کا ایچ ڈی کوالٹی کا اسکرین شاٹ جے پیگ، پی این جی یا پی ڈی ایف فارمیٹ میں لے سکتے ہیں۔

وائرس ٹول
www.virustotal.com
اگر آپ کا دوست آپ کو 'مشتبہ' فائلز بھیجتا ہے یا آپ نے انٹرنیٹ سے کوئی فائل ڈاؤن لوڈ کی ہے جس پر آپ کو شبہ ہے کہ اس میں وائرس ہوسکتا ہے تو یہ ویب سائٹ آپ کے کام آسکتی ہے۔ آپ اس ویب سائٹ پر بغیر کسی فیس کے چیک کرسکتے ہیں کہ آیا آپ کی فائل میں کوئی وائرس یا مشتبہ چیز ہے یا نہیں۔

بشکریہ ڈان نیوز
 



This post first appeared on MY Pakistan, please read the originial post: here

Share the post

کیا آپ ان روزمرہ کے استمال کی بہترین ویب سائٹس سے واقف ہیں؟

×

Subscribe to My Pakistan

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×