Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

سعودی عرب کے آن لائن ٹرانزٹ ویزے کے حصول کا آسان طریقہ کار

سعودی عرب نے فضائی راستے سے مملکت آنے والوں کے لیے آن لائن ٹرانزٹ ویزا سروس کاآغاز کیا ہے۔ مسافر سعودی ائیر لائن اور فلائی ناس کے الیکڑانک پلیٹ فارم کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ’ آن لائن ٹرانزٹ وزٹ ویزا سروس کا مقصد مختلف کاموں کے لیے سعودی عرب آمد میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ نئی سروس سے ویزے کی کارروائی آسان بنائی گئی ہے‘۔ دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ ’سعودی عرب آنے کے خواہشمند افراد کو ٹرانزٹ ویزے پر عمرے، مسجد نبوی کی زیارت، سیاحتی پروگرام میں شرکت اور مملکت کے شہروں میں جانے کی سہولت ہو گی‘۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ’ڈیجیٹل ٹرانزٹ ویزا سروس سے سعودی وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔ مختلف براعظموں کے درمیان واقع ہونے کی وجہ سے سعودی عرب کے سٹراٹیجک محل وقوع سے بھرپور استفادہ ہو گا‘۔

ٹرانزٹ ویزے کے حصول کا طریقہ کار
ٹرانزٹ ویزے کے حصول کا طریقہ کار یہ ہو گا کہ فضائی مسافر السعودیہ اور ناس ایئر کے الیکڑانک پلیٹ فارم سے ٹرانزٹ ویزے کی درخواست کریں گے جو خودکار سسٹم کے تحت دفتر خارجہ کے قومی ویزا پلیٹ فارم میں منتقل ہو جائے گی۔ دفتر خارجہ اس پر فوری کارروائی کرکے ڈیجیٹل ویزا جاری کرے گا۔ ای میل پر امیدوار کو بھیجا جائے گا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ’ٹرانزٹ وزٹ ویزے کی کوئی فیس نہیں ہو گی۔ فضائی ٹکٹ کے ساتھ درخواست دیتے ہی ویزا جاری کر دیا جائے گا‘۔ ’ٹرانزٹ ویزا تین ماہ کےاندر استعمال کیا جاسکے گا۔ اس ویزے پر مملکت میں چار دن قیام کی اجازت ہو گی‘۔

بشکریہ اردو نیوز



This post first appeared on MY Pakistan, please read the originial post: here

Share the post

سعودی عرب کے آن لائن ٹرانزٹ ویزے کے حصول کا آسان طریقہ کار

×

Subscribe to My Pakistan

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×