Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

فیس بک کمپنی ’میٹا‘ کا گیارہ ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ

میٹا پلیٹ فارم نے کہا ہے کہ کمپنی کے 11 ہزار سے زائد ملازمین کو برطرف کیا جائے گا جو کہ رواں سال کمپنی سے نکالے جانے والے ملازمین کی سب سے بڑی تعداد ہو گی کیونکہ فیس بک کمپنی کو کمزور اشتہاری مارکیٹ میں رہتے ہوئے میٹاورس ٹیکنالوجی پر زور دینے کی وجہ سے بڑھتے ہوئے اخراجات کا سامنا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق میٹا کمپنی کی 18 سالہ تاریخ میں پہلی بار بڑے پیمانے پر برطرفیاں ٹوئٹر اور مائیکرو سافٹ سمیت دیگر اہم کمپنیوں سے ملازمین کی برطرفیوں کا ایک تسلسل ہے جہاں ہزاروں افراد کو ان کی ملازمت سے نکال دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جہاں عالمی وبا کورونا کے بعد ٹیکنالاجی کمپنیوں کو بڑے پیمانے پر وسعت ملی تھی وہاں اب دہائیوں بعد ہونے والی مہنگائی اور تیزی سے بڑھتے ہوئے شرح سود کے باعث ان کمپنیوں کو رواں سال مشکلات کا سامنا ہے۔

میٹا کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو افسر مارک زکربرگ نے ملازمین کے نام ایک پیغام میں کہا کہ ’نہ صرف آن لائن تجارت پہلے کے رجحانات پر واپس آ گئی ہے، بلکہ معاشی بدحالی، مسابقت میں اضافہ اور اشتہارات کے نقصان نے ہماری آمدنی توقع سے زیادہ کم کر دی ہے۔‘ رپورٹ کے مطابق میٹا کمپنی صوابدیدی اخراجات کو کم کرنے اور پہلی سہ ماہی تک اپنی بھرتیوں کے عمل کو روکنے کی مدت کو بڑھانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے، لیکن کمپنی نے متاثرہ علاقوں یا اقدام سے متوقع لاگت کی بچت کی وضاحت نہیں کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میٹا کمپنی کو توقع ہے کہ 2023 میں اخراجات کا حدف زیادہ سے زیادہ ایک سو ارب ڈالر تک ہو گا جبکہ گزشتہ برس اخراجات ایک سو ارب ڈالر سے بھی زائد تھے جہاں سب سے زیادہ وسائل آرٹیفیشل انٹیلی جنس، اشتہارات، کاروباری پلیٹ فارمز اور میٹاورس پر خرچ ہوئے تھے۔
 
ہارگریویس لینس ڈاؤن کے تجزیہ کار سوفی لندیاتس نے کہا کہ مارکیٹ سکون کی سانس لے رہی ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ میٹا کی انتظامیہ یا مارک زکربرگ کسی مشورے پر سوچ رہے ہیں جہاں ان کو کو بڑھتے ہوئے اخراجات کے بل سے کچھ چیزیں کم کرنے کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔  انہوں نے کہا کہ یہ قطعی نہیں ہے کہ آپ ایک ہی وقت میں کوشش کر کے کارکردگی میں اضافہ کریں گے اور اسی وقت میں ایک اہم چیز اور میٹاورس کی طرح کسی کمزور چیز کو بھی ساتھ لے چلیں گے۔  

بشکریہ ڈان نیوز




This post first appeared on MY Pakistan, please read the originial post: here

Share the post

فیس بک کمپنی ’میٹا‘ کا گیارہ ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ

×

Subscribe to My Pakistan

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×